ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انجمن ڈگری کالج بھٹکل یونیورسٹی کبڈی ٹورنامنٹ کی چمپئن : انجمن بی بی اے کالج رنراپ

انجمن ڈگری کالج بھٹکل یونیورسٹی کبڈی ٹورنامنٹ کی چمپئن : انجمن بی بی اے کالج رنراپ

Thu, 02 Mar 2017 20:05:47    S.O. News Service

بھٹکل:2/مارچ    (ایس او نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والے  انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل اور انجمن بی بی اے کالج بھٹکل  کی کبڈی ٹیموں  نے منڈگوڈ کے سرکاری ڈگری کالج میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی تھرڈ زون کبڈی ٹورنامنٹ میں چمپئن شپ اور رنر اپ کا  خطاب جیت کر شاندار مظاہر ہ کیا ہے۔  28فروری اور یکم مارچ کو منعقد ہوئے یونیورسٹی لیول کے کبڈی ٹورنامنٹ میں انجمن ڈگری کالج بھٹکل نے فائنل میں انجمن بی بی اے کالج بھٹکل کو 24-14کے مقابلے 10پوائنٹ سے جیت حاصل کرتے ہوئے چمپئن شپ کاخطاب جیتا۔ ٹورنامنٹ میں یونیورسٹی سے الحاق شدہ کل 9ٹیمیں شریک تھیں۔ انجمن ڈگری کالج کے بی کام کے متعلم حسن سرفرا ز کو بیسٹ کیچر، بیسٹ آل راؤنڈر روی  اور انجمن بی بی اے کالج کے وفاق احمد کو بیسٹ رائڈ کے خطاب سےنوازا گیا۔ جب کہ انجمن بی بی اے کالج رنراپ رہی۔ انجمن ڈگری کالج کے کھلاڑی سید عبدالبدیع نے کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی تو فارس احمد نائب کپتان تھے۔ جب کہ انجمن بی بی اے کالج کے لئے ناشط ابن مشائخ کپتان اور وفاق احمد نائب کپتان تھے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی اجلاس کا ضلع پنچایت ممبر ایل ٹی پاٹل نے افتتاح کیا تو اختتامی اجلاس میں ٹاؤن پنچایت کے صدر محمد رفیق انعامدار مہمانِ خصوصی تھے۔منڈگوڈ سرکاری ڈگری کالج کے فزیکل ڈائرکٹر نثار احمد خان نے  کالج پرنسپال پروفیسر اندرا باگلگوٹ  کی نگرانی میں ٹورنامنٹ کا بہترین انتظامات کئے جانے پر شریک ٹیموں نے ستائش کی ہے۔ انجمن کالج کی دونوں ٹیموں کی شاندارجیت پر انجمن کے صدر عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، کالج سکریٹری جاوید حسین آرماراور آفتاب قمری ، کالج پرنسپالس ایم کے شیخ اور محسن سمیت دیگر عہدیداران ، اساتذہ نے فزیکل ڈائرکٹر کے کلیم اللہ اور کھلاڑیوں کو مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: